Sunday, September 29, 2019

عورت پر کس صورت میں غسل جنابت واجب ھوتا ہے؟

سوال
کیا ہم بستری کے بعد عورت کو بھی غسل کرنا چاہئے؟ یہ جو کہا جاتا ہے کہ ہر رطوبت جو شہوت کی وجہ سے نکلے وہ نجس ہے، کیا عورت کے لئے بھی ایسا ہی ہے؟ اور اسے غسل کرنا چاہئے؟ اگر دخول کے بغیر نزدیکی انجام پائے تو کیا تب بھی غسل کرنا ضروری ہے؟
دو طریقوں سے (عورت یا مرد کے لئے) جنابت حاصل ھوتا ہے:
۱۔ نزدیکی اور جنسی آمیزش (اس طرح کہ مرد کا آلہ تناسل ختنہ گاہ سے زیادہ مقدار میں عورت کی شرمگاہ یا مقعد میں داخل ھو جائے) اگر چہ منی بھی نکل نہ آئے۔
۲۔ منی کا نکلنا حتی دخول کے بغیر خواب میں یا بیداری میں ، کم ھو یا زیادہ، شہوت کے ساتھ ھو یا شہوت کے بغیر، اختیار سےھو یا بغیر اختیار۔[1] 
  اکثر فقہا کی نظر میں عورتوں سے نکلنے والی رطوبت، اگر شہوت (یعنی جنسی لذت) کے ساتھ ھو تو منی کے حکم میں ہے اور غسل جنابت انجام دینا چاہئیے۔[2]و[3]
  اس بنا پر، مرد اور عورت کی ہر نزدیکی کے بعد، ان( زن و مرد) پر غسل کرنا واجب ہے، خواہ ان  سے منی خارج ھو جائے یا نہ ھو جائے۔ لیکن نزدیکی و ہم بستری کا عنوان صرف اس وقت متحقق ھوتا ہے جب مرد کا آلہ تناسل عورت کی شرمگاہ یا مقعد میں داخل ھو جائے۔ ورنہ منی نکلنے کے صرف ملاعبہ اور انگلی کو کمال لذت میں عورت کی شرمگاہ میں داخل کرنے سے غسل واجب نہیں ھوتا ہے۔
  قابل ذکر بات ہے کہ غسل جنابت خود بخود واجب نہیں ھوتا ہے بلکہ ان کاموں کے بجا لانے کے لئے واجب ھوتا ہے، جن کے لئے طہارت شرط ہے۔ جیسے : نماز (وقت گزرنے سے پہلے تک) مسجد میں رکنے اور قرآن مجید کی سطروں کو ہاتھ لگانے، کے لئے غسل جنابت واجب ھوتا ہے۔[4]
  آخری نکتہ یہ ہے کہ: احتلام کے بعد[5]، غسل سے پہلے نزدیکی اور پم بستری، مکروہ ہے۔[6] البتہ یہ کراہت وضو کرنے سے بھی بر طرف ھوتی ہے۔[7]
    [1] ۔توضیح المسائل مراجع، م345؛ وحید، توضیح المسائل، م 351؛ وحید، توضیح المسائل، م 351؛ نوری، توضیح المسائل، م 346 و خامنه ای، اجوبة الاستفتاءات، احکام غسل جنابت.
[2] ۔توضیح المسائل مراجع، ج1، ص 208، مسئله ی 346.
[3] ۔ مزید آگاہی حاصل کرنے کے لئے جنابت زنان شماره 676 (سایت: 723) کی طرف رجوع کیا جائے۔
[4] ۔وضيح المسائل (المحشى للإمام الخميني)، ج‏1، ص: 214، مسأله 357.
[5] ۔ يعنى در خواب منى از او بيرون آمده.
[6] ۔ ایضا، ج‏1، ص: 215.
[7] ۔ ملاحظہ ہو: جامع عباسى و تكميل آن (محشى)، ج‏1،ص10؛ شارع النجاة في‏أحكام العبادات، ص: 32.

No comments:

Post a Comment

Recent Posts

Sample Text

Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipisicing elit, sed do eiusmod tempor incididunt ut labore et dolore magna aliqua. Ut enim ad minim veniam, quis nostrud exercitation test link ullamco laboris nisi ut aliquip ex ea commodo consequat.

Duis aute irure dolor in reprehenderit in voluptate another link velit esse cillum dolore eu fugiat nulla pariatur.

Archives

Unordered List

  • Lorem ipsum dolor sit amet, consectetuer adipiscing elit.
  • Aliquam tincidunt mauris eu risus.
  • Vestibulum auctor dapibus neque.

Tags

Popular Posts

Search This Blog